دنیا کی کوئی طاقت میرپور یوں کو ان کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتی‘شوکت محمود چوہدری

منگل 2 دسمبر 2014 13:45

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) میرپور مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری شوکت محمود چوہدری نے اپنے اخباری بیان میں محکمہ برقیات آزادکشمیر پر واضع کیا ہے کہ میرپور کے عوام میرپور پروٹیکشن ایکشن فورم کے پلیٹ فارم پر متحد ہو چکے ہیں دنیا کی کوئی طاقت میرپور یوں کو ان کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتی ۔محکمہ برقیات کے ذمہ داران ہو ش کے ناخن لیں عوام کو آئندہ بھی کے بلات سابقہ ٹیرف جو ستمبر 2013ء ء کے مطابق ہے وہ جاری کرے اگرمحکمہ برقیات کی طرف سے پھر بجلی کے بلات اضافی ٹیرف کے ساتھ دیئے گئے تو عوام محکمہ برقیات کے دفاتر کا گھیراؤ کرنے کے لیے میرپور پروٹیکشن فورم کی طرف سے 15دسمبر کو دی گئی کال پر ریکارڈ احتجاج کرنے کے لیے تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز میرپور کے عوام کے احتجاج کرنے پر محکمہ کان نہیں دھر رہا جب عوام کو ریلیف نہیں ملے گا تو عوام سڑکوں پر ہی نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے میرپور پروٹیکشن فورم کے پلیٹ فارم پر تمام سیاسی و سماجی ،ٹرانسپورٹرز ،رکشہ یونین ،ویگن یونین چیمبر آف کامرس ،وکلاء ،صحافی تاجروں کی تمام تنظیمیں متحد ہو کر محکمہ برقیات کے خلا ف صدائے احتجاج کرنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل طہ کر کے احتجاج کرنے کے لیے 15دسمبر 2014ءء کو محکمہ برقیات وضلعی دفاتر کا گھیراؤ کرنے کے لیے تیار نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرپور پروٹیکشن فورم میں شامل تمام قائدین اپنے کارکنوں اور عوام کو متحرک کرنے کے لیے وارڈوازسیکٹروں میں ضلعی و تحصیل سطح پر رابطہ مہم چلائے ہوئے ہیں ۔15دسمبر کو ضرور گھیراؤ کریں گے اور اپنے حق کے حصول کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں