وزیر بحالیات خیبر پختوان خواہ میں پلاٹ الاٹ کرنے والوں کی فہرستیں جاری کریں،نورالباری

پیر 21 ستمبر 2015 13:18

راولپنڈی،ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی ویلی 6نورالباری نے کہا ہے کہ وزیر بحالیات خیبر پختوان خواہ میں پلاٹ الاٹ کرنے والوں کی فہرستیں جاری کریں،فہرستوں سے پتہ چلے گا کہ مستحق لوگوں کو پلاٹ الاٹ کیے گئے ہیں یا منظور نظر لوگوں کو نواز گیا ہے ،حکومت آزاد کشمیر خیبر پختوانخواہ میں تمام جعلی سٹیٹ سبجیکٹ کو منسوخ کرے اور نئے سٹیٹ سبجیکٹ کی تصدیق کے لیے تمام جماعتوں پر مشتمل کمیٹی قائم کرے جو اس کی تصدیق کرے نادرا ریکارڈ کے مطابق ووٹر فہرستیں جاری کی جائیں تا کہ آمدہ انتخابات صاف اور شفاف ہو سکیں ،مہاجرین کے نام پر سکیمیں ،پلاٹ ،جہیز فنڈز،زکوٰة فنڈ ز ہضم کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے ،جماعت اسلامی مہاجرین کشمیر کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی ان کے نام پر کرپشن کرنے والوں کو انجام تک پہنچائیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ ایبٹ آباد کے دوران کشمیری مہاجرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،دورے کے دوران انہوں نے معروف کشمیری راہنما خواجہ امیر الدین کی نماز جناز ہ میں شرکت کی،ان کے گھر جا کر خواجہ مشتاق سمیت ان کے بھائیوں سے اظہار تعزیت کیا دورے کے دوران انہوں نے خواجہ غلام رسول کی اہلیہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر ان سے اظہار تعزیت کیا،ایبٹ آباد میں شیخ نثار،محمد رفیق،ظہیر شیخ سمیت دیگر مہاجرین سے ملاقاتیں کیں،اس موقع پر نیشنل وطن پارٹی ضلع ایبٹ آباد کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نثار نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کیا،مہاجرین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے نورالباری نے کہا کہ ہم مہاجرین کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے ان کے مسائل حل کریں گے اور ان کے وسائل ہڑپ کرنے والوں کا احتساب کریں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں