ایبٹ آبادٹریفک پولیس کی پریشر ہارن، پولیس لائٹس اور ایکسٹرا فلیش لائٹس کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

پیر 23 مئی 2022 11:48

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی زیر نگرانی جملہ سرکل ڈی ایس پیز اور وارڈن سٹاف کی جانب سے پریشر ہارن، پولیس لائٹس اور ایکسٹرا فلیش لائٹس کے خلاف دوران ناکہ بندی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے گزشتہ تین دنوں میں کارروائی کے دوران پریشر ہارن استعمال کرنے پر 276 گاڑیوں سے پریشر ہارن اتارے گئے، پولیس ریوالونگ لائٹس اور فلیش لائٹس استعمال کرنے پر 78 گاڑیوں سے لائٹس اتاری گئیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور گاڑیوں میں پریشر ہارن سمیت دیگر ذہنی اذیت پہنچانے والی اشیا کو ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں متعدد مقامات پر ٹریفک چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کو روک کر ان میں پریشر ہارن، پولیس لائٹس اور ایکسٹرا فلیش لائٹس کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں