نواں شہر میں پانی کی کمی کو دور کرنے کیلئے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے مختلف ٹیوب ویلوں کا افتتاح کر دیا

پیر 23 مئی 2022 13:47

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) نواں شہر میں پانی کی کمی کو دور کرنے کیلئے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے مختلف ٹیوب ویلوں کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر چیئرمین واسا سرفراز خان، سابق ضلع ممبر اقبال خان، کونسلر عاصم خان شانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عاصم خان کا کہنا تھا کہ ہم مشتاق احمد غنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے فنڈ جاری کئے۔

اس موقع پر عاصم خان نے مشتاق احمد غنی سے نواں شہر کے دیگر مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر مشتاق احمد غنی نے نواں شہر ان تمام مسائل کے حل کی جلد یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ نواں شہر میں ایک گلی بھی کچی نہیں چھوڑی، 7 ارب روپے کی پانی کی سکیم لا رہے ہیں، واسا کیلئے 10 ٹیوب ویل بنائے ہیں، کونسلر عاصم غنی کی طرف سے پیش کردہ منصوبوں کیلئے بھی جلد فنڈز ریلیز کر دیئے جائیں گے، ہمارے دور میں نواں شہر سمیت پورے ایبٹ آباد میں بے پناہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع سماجی کارکن گوہر علی نے کہا کہ مشتاق احمد غنی اور سرفراز خان جدون کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے نواں شہر کو دس ٹیوب ویل فراہم کئے، دونوں رہنماؤں نے نواں شہر میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل کر دیا ہے، یہاں پانی کے ٹیوب ویل سالوں سے خراب پڑے ہوئے تھے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں