ایبٹ آباد،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن سے متعلق دائر رٹ واپس لینے کا فیصلہ

منگل 24 مئی 2022 16:48

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے خصوصی اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن سے متعلق دائر کردہ رٹ پٹیشن واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک امجد علی کی زیر صدارت منگل کے روز ایک اہم اجلاس ممبر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک وحید اختر ایڈوکیٹ کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ککی جانب سے ریکوزیشن سے متعلق ممبران جنرل باڈی کو آگاہ کیا گیا جسے تمام ممبران نے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ ریکوزیشن میں مطالبہ کیا گیا کہ سابقہ کابینہ کی جانب سے ایک رٹ پٹیشن ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی اپ کریڈیشن سے متعلق سابقہ کابینہ کی جانب سے عدالت سے حکم امتناعی لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تمام موجود ممبران نے اس رٹ پٹیشن کو عوام الناس کی طبی سہولیات کے پیش نظر خلاف آئین قرار دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ڈی ایچ کیو کی اپ گریڈیشن کو مکمل کیا جائے تاکہ شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔اجلاس میں موجود کابینہ کے اراکین سردار اکمل،بابر خان، سلمی بی بی، نیئر خان، مظہر خان و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ سیکرٹری بار امجد ستی ایڈوکیٹ نے ریکوزیشن کی منظوری پر جملہ ممبران کا شکریہ ادا کیا۔شہریوں کی جانب سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک امجد علی اعوان ایڈوکیٹ کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ہے کہ انہوں نے عوامی فلاحی منصوبے سے متعلق اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں