گورنمنٹ کیپٹن عمیر عبداللہ عباسی شہید ہائیر سیکنڈری سکول بیروٹ ابیٹ آباد کے طلباء کا مستقبل تاریکیوں کی راہ پر گامزن کوئی پرسان حال نہیں

Muhammad Bilal Abbasi محمد بلال عباسی جمعرات 7 دسمبر 2023 14:38

گورنمنٹ کیپٹن عمیر عبداللہ عباسی شہید ہائیر سیکنڈری سکول بیروٹ ابیٹ آباد کے  طلباء کا مستقبل تاریکیوں کی راہ پر گامزن کوئی پرسان حال نہیں
ایبٹ آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 دسمبر 2023ء ) یونین کونسل بیروٹ ابیٹ آباد کے واحد سرکاری تعلیمی ادارے پر کالے بادل منڈلانے لگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بیروٹ کلاں و خورد کی پچیس ہزار سے زائد آباد پر محیط واحد سرکاری تعلیمی ادارہ گورنمنٹ کیپٹن عمیر عبداللہ ہائیر سیکنڈری سکول بیروٹ محمکہ تعلیم کی ظالمانہ پالیسز کی وجہ سے ویرانیوں کا شکار ہوگیا ہائیر سیکنڈری سکول بیروٹ میں جو طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں انکی کل تعداد 550 کے قریب ہے پہلے سے اپنی بنیادی سہولیات سے محرومیوں کا شکار سرکاری ادارہ جہاں پر کئی سو طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں انکے سروں سے استاد کی شفقت کو بھی چھینا جارہا ہے پہلے سے اسی سکول کے اندر تمام سیاسی و سماجی عہدےدران سمیت انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت لاپراوہی کی وجہ سے 30 سے زائد آسامیاں خالی پڑی تھیں کے گزشتہ دنوں محکمہ تعلیم ابیٹ آباد کی جانب سے ایک نئی سازش رچائی گئی کے اسی سکول میں مقیم ٹیچر علی نم صاحب کا تبادلہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جو اسی یونین کونسل بیروٹ کے مڈل سکول ہوترول میں ٹرانسفر کیے جارہے ہیں علی نواز صاحب کا تبادلہ گورنمنٹ کیپٹن عمیر عبداللہ ہائیر سیکنڈری سکول بیروٹ کے طلباء کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے کیونکہ یہ واحد سائنس کے ٹیچر ہیں جو اس سکول میں ایک سبجیکٹ کئی کلاسسز میں پڑھاتے ہیں اسکے علاوہ کوئی بھی دوسرا سائنس کا ٹیچر موجود نہیں ایس ڈی صاحب کی جانب سے یہ تبادلہ بیروٹ کے مستقبل کو داغ دار کرنے کے مترادف ہے کہ آپ ایک ٹیچر کو ٹرانسفر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے اسکا متبادل بھی اس سکول ہذا کو نہیں دے رہے آپکی انہی حرکتوں کی وجہ سے طلباء کا مستقبل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے بیروٹ سکول کے ساتھ محمکہ تعلیم ابیٹ آباد کی جانب سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کسی حال میں قابل قبول نہیں کیا جاۓ گا عوامی مطالبہ ہیکہ اس ٹرانسفر کو فلفور روکا جاۓ اور اس سکول میں فلفور اساتذہ تعینات کی جائیں اس سے پہلے کہ آپکو شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے ہم اپنے بچوں کے مستقبل پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا برداشت نہیں کریں گے سوشل ورکر عاشق عباسی کا مزید کہنا تھا کہ علاقہ بیروٹ کلاں و خورد کی تمام لیڈر شب کو اپنے مستقبل کے معماروں کی طرف متوجہ ہونا چاہیے اور اپنی ذمہ داری کو پورا کرنا چاہیے عوام نے آپکو منتخب کیا ہے اسکے حقوق کی پاسداری آپکی اولین ترجیح ہونی چاہیے اگر اس تبادلے کو نہ روکا گیا تو محمکہ تعلیم ابیٹ آباد عوامی احتجاج کے لیے تیار رہے

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں