ذہین طلباء و طالبات کسی بھی تعلیمی ادارہ کیلئے سرمایہ اور باعث فخر ہیں، وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی

ہفتہ 15 جون 2019 00:06

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) ہونہار اور ذہین طلباء و طالبات کسی بھی تعلیمی ادارہ کیلئے سرمایہ اور باعث فخر ہوتے ہیں، ان صلاحیتوں کا اعتراف کرنا اور انہیں ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کیلئے مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ایسے طلباء و طالبات کے ٹیلنٹ کو نکھارے اور انہیں مناسب پلیٹ فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ اپنی ذمہ داری کو نبھایا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے بی ایس انگلش 6th کی طالبہ وجیہہ ذوالفقار کو تعریفی سند اور کیش انعام دینے کے موقع پر کیا۔ وجیہہ ذوالفقار ایبٹ آباد یونیورسٹی کی ہونہار طلبہ میں سے ایک ہے، بطور آرٹسٹ انہوں نے متعدد بار اپنے فن کا لوہا منوایا۔

(جاری ہے)

گذشتہ دنوں ضلعی سطح پر ہونے والے تصویری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والی ٹیم کا حصہ بھی رہی، اس کے ساتھ ساتھ پنسل کے ساتھ تصویر کشی کرنا بھی ان کا نمایاں فن ہے۔

انہوں نے وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد کی پنسل کے ذریعہ ایک تصویر بنائی جو انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد کو پیش کی۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے ہونہار طالبہ کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سند اور کیش انعام بھی دیا۔ اس موقع پر شعبہ انگریز ی کے ہیڈ فضل مالک اور یونیورسٹی کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں