کمشنر ہزارہ سے صدر شہری اتحاد ایبٹ آباد کی ملاقات، شہر اور شہریوں کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی

ہفتہ 15 جون 2019 18:56

ایبٹ آباد۔ 15 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) ایبٹ آباد شہر سمیت دیگر شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے شہری اتحاد ایبٹ آباد عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے صدر شہری اتحاد ایبٹ آباد کی صدارت میں وفد نے کمشنر ہزارہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں معین قریشی ایڈووکیٹ، شریک سرپرست اعلیٰ عبدالصبور ہاشمی، اراکین سپریم کونسل خالد خان سدوزئی، محمد فرقان خان اور محمد اشرف ذاکر میر شامل تھے۔

کمشنر ہزارہ ڈویژن سے ملاقات کے دوران وفد نے کمشنر ہزارہ کو عہدہ سبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے شہر اور شہریوں کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ کمشنر ہزارہ نے بغور ان مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے اس امر کا یقین دلایا کہ ہم اس شہر کے باسی ہیں اور شہر کے مسائل کو حل کرانے میں کردار ادا کریں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں