سکولز اور کالجز کے اساتذہ کیلئے تربیتی ورکشاپس کا 13 واں پروگرام جولائی کے آخری ہفتہ میں منعقد ہو گا

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:22

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ کیلئے تربیتی ورکشاپس کے سلسلہ کا 13 واں پروگرام جولائی کے آخری ہفتہ میں یونیورسٹی آف ہر ی پورمیں منعقد کیا جائے گا۔ ورکشاپ میں سرکاری اور نجی سکولوںاور کالجوں کے اساتذہ کرام شرکت کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کا عنوان مؤثر قیادت کے اصول ہے جس میں اساتذہ کرام کیلئے تعلیم اور تربیت سے متعلق سرگرمیاں بھی شامل ہیں جو اساتذہ کرام کی قائدانہ اور تخلیقی صلاحیتوں کی نمو میں ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

چیئرمین سپیکم ڈاکٹر مہیمن نے اس حوالہ سے بتایا کہ اساتذہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور مذکورہ ورکشاپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ورکشاپ میں شرکت کیلئے کوئی معاوضہ مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں