اسسٹنٹ منیجر واٹر سپلائی واثق منصور کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام

جمعرات 14 جنوری 2021 19:58

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2021ء)چیف ایگزیکٹو آفیسر واسا انجینئر نور قاسم خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ منیجر واٹر سپلائی انجینئر واثق منصور کی صحت یابی کیلئے واسا آفس میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام ملازمین و افسران نے واثق منصور کی صحت کاملہ کیلئے دعا کے ساتھ ساتھ تمام مسلمانوں بالخصوص واسا سٹاف کیلئے بھی دعا کی۔ تقریب میں شریک افراد نے دعا کی کہ اللہ تعالی واثق منصور کو شفا کاملہ عطا فرمائے اور ہم سب کو بیماریوں، تکالیف، مصیبتوں اور آفات سے دور رکھے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں