صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی

ہفتہ 4 مئی 2024 18:55

صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے سردار سلیم حیدر خان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

صدر آصف علی زرداری نے فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبر پختونخواہ تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے جعفر خان مندو خیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے گورنروں کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں