نو تعینات ڈی پی او لوئر کوہستان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پیر 22 اپریل 2024 18:04

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) نو تعینات ڈی پی او لوئر کوہستان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان ڈاکٹر محمد عمر نے سوموار کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،پولیس لائن پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی جبکہ نو تعینات ڈی پی او نے یاد گار شہداء پر حاضری دیکر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن طاہر الرحمان،ایس ڈی پی او سرکل پٹن راجہ خان،ایس ڈی پی او بنکڈ رانولیاء اورنگزیب خان،ایس ایچ اوز،انچارج چوکیات، دفتری سٹاف اور دیگر نفری پولیس بھی موجود تھی۔بعد ازاں ڈی پی او نے پولیس افسران و سٹاف سے مختصر تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا اور انہیں غیر ملکیوں بالخصوص چائنیز کی سکیورٹی اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں