صوبائی پارلیمانی لیڈر اکبر ایوب خان کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

پیر 22 اپریل 2024 18:05

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) صوبائی پارلیمانی لیڈر اکبر ایوب خان کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

صوبائی پارلیمانی لیڈر و ایم پی اے اکبر ایوب خان کی زیر صدارت سوموار کے روز محکمہ تعلیم ہری پور کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(میل) مختیار احمد،ڈی ای او (فی میل) سعدیہ عزیر،اے ڈی ای او صبغت اللہ آفریدی،اے ڈی ای او اسٹیبلشمنٹ وحید قیصر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران اکبر ایوب خان کو حلقہ میں موجود تمام سکولوں اور ورلڈ بنک و ہم قدم کی زیر نگرانی تیار کیے جانے والےسکولوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔صوبائی پارلیمانی لیڈر اکبر ایوب خان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دوردراز کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پوراکیا جائے جن سکولوں کو ابھی تک کنڈیشنل گرانٹ نہیں دی گئی ان کو فی الفور گرانٹ جاری کی جائے اور طلباء وطلبات کے لیے سکولوں میں فرنیچر کو یقینی بنایا جائے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں