ہری پور پولیس کا سرچ آپریشن،غیر قانونی اسلحہ برآمد

منگل 23 اپریل 2024 17:34

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ہری پور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ خان پور خالد خان نے لیڈیز پولیس،بم ڈسپوزل یونٹ،سی ٹی ڈی،ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ اور دیگر پولیس نفری کے ہمراہ علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا جس کے دوران غیر قانونی اسلحہ 02 بندوقیں،01 پستول اور مختلف بور کے 15 کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں