ایبٹ آباد،تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز نے گیارہویں کلاس کیلئے خاتم النبینﷺسکالرشپ کے تحت داخلوں کا آغاز کر دیا

جمعرات 25 اپریل 2024 22:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) نجی تعلیمی ادارہ تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی انتظامیہ نے گیارہویں کلاس کیلئے خاتم النبینﷺسکالرشپ کے تحت داخلوں کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

تعمیر وطن کے ترجمان کے مطابق تعمیر وطن ایبٹ آباد اورمانسہرہ کیمپسز میں حفاظ طلباء کیلئے15 نشستیں مختص کی گئیں ہیں،مدارس کے بچوں کو ترجیح دی جائے گی،داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ12مئی کو منعقد ہوگا،انٹری ٹیسٹ میں 60فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہیں،حفاظ طلباء کا داخلہ پختہ منزل کی بنیاد پر ہوگا،داخلہ میرٹ پر دیاجائے گا،داخلہ فارم کے ساتھ فارم (ب)‘حفظ کی سند اور4تصاویر کی فراہمی لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں