ایبٹ آباد، قاضی عبدالسبحان اور پروفیسر شوکت حسین کے اعزاز میں تقریب

جمعہ 26 اپریل 2024 13:29

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں کے پرنسپل پروفیسر دائود نے قاضی عبدالسبحان اور پروفیسر شوکت حسین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ پروفیسر روشن، پروفیسر ساجد، پروفیسر طارق حلیم، پروفیسر شرافت خان، پروفیسر مفتی ہمراز خان، پروفیسر سردار ابرار اور پروفیسر قاضی امجد نے ظہرانہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں کے پرنسپل پروفیسر دائود نے مہمانوں کی حویلیاں کالج کےلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں قاضی عبدالسبحان اور شوکت حسین صاحب نے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور محفل کی حسین یادوں کو ہمیشہ یاد رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ آخر میں انچارج پرنسپل پروفیسر دائود نے دونوں حضرات کی فرض شناسی اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حویلیاں کالج کی ترقی میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں