یوم مئی پاکستانی مزدور کمیونٹی کے کردار، کام سے لگائو اور ترقی پسند قوم کے عزم کی علامت ہے، مشتاق احمد غنی

بدھ 1 مئی 2024 18:17

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) سابق سپیکر و رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ محنت کش کسی بھی معاشرہ کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور وہی دنیا کو سنوارتے ہیں، آج کا دن پاکستانی مزدور کمیونٹی کے کردار، صلاحیتوں، کام سے لگائو، ملک کی خوشحالی اور ترقی پسند قوم کے عزم کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

یوم مئی پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یکم مئی ہمیں محنت کش طبقہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو ملکی تعمیر و ترقی میں اہم ستون کی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی کوششوں کو یاد کرنا ہے، 1886 کے واقعہ کے بعد دنیا بھر کی مزدور تنظیموں نے اس ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھانا شروع کی اور آج اس واقعہ کی یاد میں دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں