ڈی پی او لوئر کوہستان کا پولیس ملازمین کے لیے اردل روم کا انعقاد ،مسائل کے حل بارے احکامات جاری کئے

منگل 21 مئی 2024 16:49

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان ڈاکٹر محمد عمر نے پولیس ملازمین کے مسائل سننے کے لیے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا اور مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف تھانوں،چوکیوں اور دفاتر سے پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا،جس پر ڈی پی او نے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور ان کی جائز ضروریات کا خصوصی خیال رکھا جائے گا،اردل روم کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں