ایبٹ آباد پولیس 09 اشتہاری ملزمان اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لیے

پیر 13 مئی 2024 20:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ایبٹ آباد پولیس نے 03 روز کے دوران 09 اشتہاری ملزمان اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر پولیس کی منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں،گزشتہ 3 روز کے دوران ضلع پولیس نے متعدد ملزمان گرفتار کر کے 15 کلو گرام سے زائد چرس،100 بوتل شراب اور مختلف سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب 09 اشتہاری ملزمان گرفتار کر کے کاروائی عمل میں لائی،علاوہ ازیں ایبٹ آباد پولیس نے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف دس روزہ مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں