ڈی پی او ہری پور کی زیر نگرانی ڈرائیونگ لائسنسں کے حصول کے لیے ہفتہ وار ٹیسٹ کا انعقاد

منگل 14 مئی 2024 20:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈی پی او ہری پور کی زیر نگرانی ڈرائیونگ لائسنسں کے حصول کے لیے ہفتہ وار ٹیسٹ کا انعقاد ہوا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سلیمان ظفر کی زیر نگرانی منگل کے روز ڈرائیونگ لائسنسں کے حصول کے لیے ہفتہ وار ٹیسٹ کا انعقاد ہوا جس میں ڈی پی او نے ڈرائیونگ لائسنس کے اُمیدواروں سے ملاقات کی اور اپنی نگرانی میں اُن سے اشاروں اور ڈرائیونگ کا ٹیسٹ لیا جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی نے ٹیسٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اہل امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس ایشو کیا جائے، ٹریفک قوانین کی لاعلمی کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے،ڈرائیونگ ٹیسٹ کے حصول کے لیے آنے والے امیدواروں کو اس امتحان سے گزر کر ہی ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں