ڈی پی او ہری پور نے ڈسٹرکٹ بار کا دورہ کر کے وکلاء سے ملاقات کی

منگل 14 مئی 2024 21:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈی پی او ہری پور نے ڈسٹرکٹ بار کا دورہ کر کے وکلاء سے ملاقات کی،ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) سلیمان ظٖفر نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہری پور کا دورہ کیا جس کے دوران اُنھوں نے صدر بار اسد سعید خان ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری شعیب زمان ایڈوکیٹ،سابق صدر خورشید اظہر ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی اور دیگر مواقعوں پر ہری پور کے وکلاء کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے،پولیس اور وکلاء کے درمیان لیزان کو مزید مضبوط بنائیں گے،تاکہ معاشرے سے جرائم کے خاتمے کو ممکن بنایا جا سکے۔اس موقع پر صدر بار نے ڈی پی او کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں