ہری پور،تھانہ غازی پولیس نے 07 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

بدھ 15 مئی 2024 22:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ہری پور پولیس نے 07 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کرنےوالے ملزم کو گرفتار کر لیا،ہری پور کے تھانہ غازی کی حدود قاضی پور میں 07 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کا واقعہ رونما ہوا۔

(جاری ہے)

مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376/53CPA کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ڈی پی او ہری پور نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ غازی کیڈٹ عامر خان نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شایان ولد حسرت نواز سکنہ قاضی پور کو گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں