ایبٹ آباد کےانتظامی افسران کا ریونیو سٹاف کے ہمراہ مختلف موضع جات کے ریکارڈ کا معائنہ

جمعرات 16 مئی 2024 17:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 ایبٹ آباد ثناء فاطمہ نے مختلف موضع جات کے ریکارڈ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے موضع میر پور-1، موضع شیخ البانڈی-1 اور موضع شیخ البانڈی-2 میں ریونیو سٹاف کے ہمراہ ریکارڈ کا معائنہ کرکےخسارہ گرداوری کی موقع پر جانچ پڑتال کی۔ اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد ارشد محمودنے موضع بانڈہ قاضی، موضع پاوا، موضع جھنگی میں ریونیو سٹاف کے ہمراہ ریکارڈ کا معائنہ اورخسارہ گرداوری کی موقع پر جانچ پڑتال کی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں