ہری پور پولیس کی کارروائی ، 2 منشیات فروش گرفتار 4کلو سے زائد چرس برآمد

جمعرات 16 مئی 2024 18:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ہری پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سلیمان ظفر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کے دوران منشیات فروش بنارس خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2 کلو 445 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ سیف الرحمان خان نے منشیات فروش مختیار احمد عرف بابو کو 2 کلو 257 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں