ریجنل سپورٹس آفیسر کا ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کا دورہ،کھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لیا

جمعرات 16 مئی 2024 21:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ریجنل سپورٹس آفیسر ہزارہ احمد زمان نے ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کا دورہ کر کے کھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل سپورٹس آفیسر ہزارہ احمد زمان نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جنید الرحمان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور جیل میں مہیاکی گئی کھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سپر نٹنڈنٹ جیل محمد حامد اعظم نے انہیں جیل میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔آر ایس او ہزارہ نے جیل میں سپورٹس گالا کے انعقاد کےلیے کھیلوں کا سامان فراہم کرنے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اگلے ہفتے سے سپورٹس گالا کے باقاعدہ آغاز کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں