ہری پور پولیس نے 04 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، 10 کلو سے زائد چرس اور آئس برآمد

جمعہ 17 مئی 2024 20:08

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ہری پور پولیس نے 04 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 10 کلو سے زائد چرس اور آئس برآمد کر لی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او)ہری پور سلیمان ظفر کی ہدایت پر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ غازی کیڈٹ عامر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ابراہیم سکنہ غورشتی حضرو کو گرفتار کرکے 01 کلو 937 گرام چرس اور گلفراز سکنہ حضرو کو گرفتار کرکے قبضہ سے 03 کلو 317 گرام چرس برآمد کرلی۔

ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ سیف الرحمان خان نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم حماد عرف عادھی کو 03 کلو 88 گرام چرس جبکہ ایس ایچ او تھانہ خانپور خالد خان نے منشیات فروش سہیل علی سکنہ موہڑہ غزن کو گرفتار کرکے قبضہ سے 01 کلو 630 گرام چرس اور 180 گرام آئس برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں