ایڈوائزر وفاقی محتسب ریجنل آفس ایبٹ آباد 20 مئی کو ٹی ایم اے لورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے

جمعہ 17 مئی 2024 19:55

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پردور دراز کے علاقوں میں مقیم افراد کو ان کی دہلیزپر فوری اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کرنے کی غرض سے ضلعی اور تحصیل کی سطح پر کھلی کچہریاں لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد کے ایڈوائزر عبدالغفور بیگ 20 مئی بروز پیر صبح 11 بجے تحصیل ہال لورہ میں کھلی کچہری لگائیں گے جس میں وفاقی اور صوبائی محکموں سے متعلق شکایات نمٹائی جائیں گی۔

وفاقی محتسب کے ایڈوائزر عبدالغفور بیگ نے تحصیل لورہ اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو مطلع کیا ہے کہ وہ کھلی کچہری میں شرکت کرکے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں جن میں واپڈا،سوئی گیس،نادرہ،پوسٹ آفس،نیشنل ہائی ویز اتھارٹی،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،پاکستان بیت المال،پاسپورٹ،ٹیلیفون انڈسٹریز وغیرہ کے خلاف شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں