نتھیاگلی میں رکشہ بریک فیل ہونے سے حادثہ کا شکار،06افراد زخمی

جمعہ 17 مئی 2024 22:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) نتھیاگلی میں رکشہ بریک فیل ہونے سے حادثہ کا شکار ہو گیا،ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے مطابق نتھیاگلی میں دوبئی ہوٹل کے قریب رکشہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچی،حادثے کے نتیجے میں 60 افراد زخمی ہوئے،ریسکیو میڈیکل ٹیم نے 04 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا،زخمیوں میں خان ویز،عبدالرحمن،محمد سجاد، منیر ،وحید 39 وغیرہ شامل ہیں جن کا تعلق ہری پور سے ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں