ڈی ایس پی سرکل پکھل مدثر ضیاء ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد تعینات، مانسہرہ پولیس نے یادگاری شیلڈ پیش کی

پیر 20 مئی 2024 15:39

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) ڈی ایس پی سرکل پکھل مدثر ضیاء کا تبادلہ کر کے انہیں ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد ٹرانسفر کے موقع پر ڈی پی او آفس مانسہرہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور نے مدثر ضیاءکی ضلع مانسہرہ کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی آئندہ ڈیوٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مانسہرہ میں تعیناتی کے موقع پر بہترین کارکردگی پر انہوں نے مدثر ضیاءکو مانسہرہ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں