مانسہرہ میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم ،2 افراد زخمی

پیر 20 مئی 2024 19:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) مانسہرہ میں مہران گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 02 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو1122 مانسہرہ کے مطابق نثار پارک کے قریب مہران گاڑی اور موٹر سائیکل کا آپس میں تصادم ہوا جس سے حارث اور شہریار نامی 2 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے كنگ عبدالله ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں