ایبٹ آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا بنیادی مراکز صحت کا دورہ، ریکارڈ اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ

بدھ 22 مئی 2024 12:55

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 ایبٹ آباد نے بنیادی مراکز صحت دھمتوڑ، میر پور، کاکول اور نواں شہر کا دورہ کیا اور ریکارڈ اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی ہدایات پر شہریوں کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 ایبٹ آباد ثناء فاطمہ نے بنیادی مرکز صحت دھمتوڑ، بنیادی مرکز صحت میر پور،کاکول اور بنیادی مرکز صحت نواں شہر کا دورہ کیا اور سٹاف سے ملاقات کی۔دورے کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ریکارڈ اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں