حویلیاں پولیس کی کارروائی، ملزم آصف دو کلو چرس سمیت گرفتار، دیگر منشیات فروشوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

جمعرات 23 مئی 2024 11:36

حویلیاں پولیس کی کارروائی، ملزم آصف دو کلو چرس سمیت گرفتار، دیگر منشیات فروشوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) ایس ایچ او تھانہ حویلیاں آصف خان کی بھروال کے علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف رات گئے کارروائی عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں بھروال کے ملزم آصف ولد گوہرالرحمن کو دو کلو چرس سمیت گرفتار کر لیاگیا ۔ دوران چھاپہ دو نامعلوم ملزمان نے ملزم آصف کو پولیس سے چھڑوانے کیلئے فائرنگ کی جس سے ملزم آصف زخمی ہو گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم آصف کے خلاف علت 514، دفعہ 353/324 (9 D) کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں