کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چوتھے بورڈ کےتیسرےاجلاس کا انعقاد، سیاحت کے فروغ کے منصوبوں پر غور

جمعہ 24 مئی 2024 21:01

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چوتھے بورڈ کا تیسرا اجلاس کمشنر آفس ایبٹ آباد میں چیئرمین جمیل احمد کے زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام ،ڈائریکٹر جنرل شبیر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر امین الحسن ،بورڈ ممبر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ایاز رانا، بورڈ ممبربورڈ مسرور خان اور کے ڈی اے کے افسران افتخار احمد، ظہور خان، اسد خان اور دیگر سٹاف نے شرکت کی جبکہ زوم پر پشاور سے بورڈ ممبر رقیب خان اور ڈپٹی سیکرٹری فارسٹ اسد شہزاد بھی موجود تھے۔

اجلاس میں سیاحت کے فروغ کے لیے وادی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے متعلق فیصلے کئے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جمیل احمد نے کہا کہ سیاحت کے سیزن کا آغاز ہو چکا ہے اور وادی کاغان ناران میں آنے والے سیاح ہمارے مہمان ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران اور اہلکاروں سے کہا کہ سیاحوں کی مدد اور رہنمائی میں کسی بھی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہو گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وادی کے قدرتی حسن کے تحفظ اور صفائی کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے ،جس میں سکول اور کالج کے طلباء کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے۔اجلاس میں زپ لائن اور رافٹنگ کے ایس او پیز میں حفاظتی نکتہ نگاہ سے مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں