ڈی ای او زنانہ ایبٹ آباد فائزہ شفیع نے محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے

بدھ 1 مارچ 2017 20:10

ایبٹ آباد۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ڈی ای او زنانہ محکمہ تعلیم ایبٹ آباد فائزہ شفیع نے اپنی تعیناتی کے بعد محکمہ تعلیم زنانہ کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں، کئی سال سے التواء کا شکار کلاس فور ملازمین اور کلریکل سٹاف کی بھرتیوں کے آرڈر جاری کر کے درجنوں خاندانوں کو روزگار فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ای او نے موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نطر تمام گرلز سکولوں میں سکیورٹی کیمرے لگانے کے ساتھ سکیورٹی گارڈوں کی حاضری یقینی بنا کر انہیں خصوصی تربیت بھی فراہم کی گئی۔ ان کی تعیناتی کے بعد محکمہ تعلیم ایبٹ آباد میں خاطر خواہ تبدیلی آئی ہے۔ ایبٹ آباد کے عوام نے فائزہ شفیع کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ڈی ای او محکمہ تعلیم زنانہ فائزہ شفیع نے چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ تعلیم زنانہ میں شب و روز محنت کر کے انقلابی تبدیلی لائی ہے، ڈی ای او نے عرصہ سے التواء کا شکار درجہ چہارم ملازمین اور کلریکل سٹاف کی تقرریوں کے احکامات جاری کئے جس سے ضلع بھر کے گرلز سکولوں میں چوکیداروں سمیت درجہ چہارم ملازمین اور کلریکل سٹاف کی کمی پوری ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں