سرحد حکومت نے سینئر ٹی وی آرٹسٹ ارشد عباسی کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز کیلئے نامزد کر دیا

منگل 28 اپریل 2009 15:45

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔28اپریل 2009 ء) حکومت صوبہ سرحد نے ایبٹ آباد کے سینئر ٹی وی آرٹسٹ ارشد عباسی کی 45 سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز کے لئے نامزد کرتے ہوئے ان کا نام منظوری کیلئے اسلام آباد بھیج دیا ہے پی ٹی وی کے علاء الدین اور بابا کے نام سے پہچانے جانے والے سینئر ٹی وی آرٹسٹ ارشد عباسی نے پی ٹی وی پر اپنا فنی سفر 1976ء میں نسیم جان کے ہندکوڈرامے”گم گیا یوسف“ سے کیا تھا جبکہ وہ ٹی وی کے اپنے 33 سالہ فنی سفر میں اب تک سینکڑوں ڈراموں میں اپنی مہارت کا بھرپور لوہا منوا چکے ہیں پشاور ٹی وی سے ان کے کامیاب ڈراموں میں ناموس‘ موسم‘ستون‘ مٹی اور مشکیزہ‘چلتے چلتے‘ تلاش‘دھند‘ سوال‘تخریب کار‘ دیمک اور دیگر سمیت پی ٹی وی پر آج کل پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریل وفا ہم نبھائیں گے قابل ذکر ہیں-

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں