حویلیاں میں فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے پول رائونڈ مقابلے اختتام پذیر

پول اے سے جونیئر فائیو فور اور حویلیاں جونیئر جبکہ پول بی سے شاہین کلب چمبہ اور ینگ فائٹر نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 30 مئی 2019 13:54

حویلیاں میں فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے پول رائونڈ مقابلے اختتام پذیر
حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2019ء) ہزارہ ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پی او ایف حویلیاں فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے پول رائونڈ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ چار ٹیموں حویلیاں جونیئر، جونیئر فائٹر، ٹرپل تھری اور ینگ فائٹر نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پی او ایف حویلیاں میں جاری پی او ایف حویلیاں فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں حویلیاں جونیئر نے فالکن کو 10 کے مقابلہ میں 15 پوائنٹس سے شکست دیدی، حویلیاں جونیئر کی طرف سے عمیر اور فالکن ہزارہ کی طرف سے محمد حنیف نے بہترین کھیل پیش کیا۔

دوسرے میچ میں جونیئر فائٹر نے ٹرپل تھری کو 11 کے مقابلہ میں 13 پوائنٹس سے شکست دی، میچ میں مزمل اور محمد سلیم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ٹرپل تھری نے حویلیاں جونیئر کو 20 کے مقابلہ میں 21 پوائنٹ سے شکست دیکر فتح چھین لی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ پول رائونڈ کے آخری میچ میں ینگ فائٹر نے ینگ ٹائیگر کو 15 کے مقابلہ میں 18 پوائنٹس سے شکست دی۔ اس طرح پول اے سے دو ٹیموں جونیئر فائیو فور اور حویلیاں جونیئر جبکہ پول بی سے شاہین کلب چمبہ اور ینگ فائٹر نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں