انٹربورڈ کالجزٹورنامنٹ میں ہائیر سیکنڈری سکول نمبر3 ایبٹ آباد کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

پیر 6 نومبر 2023 13:24

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2023ء) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر3 ایبٹ آباد کی ٹیم انٹر بورڈ کالجز ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ فاتح ٹیم نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تاجوال کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔

(جاری ہے)

انٹر بورڈ کالجز ٹورنامنٹ ایبٹ آباد کے زیراہتمام جاری ٹورنامنٹ میں کھیلے جا رہے سیمی فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر3 ایبٹ آباد کی ٹیم نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تاجوال کی ٹیم کو 60 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

خانسپور ایوبیہ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر3 ایبٹ آباد کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مخالف ٹیم کو مقررہ 16 اوررز میں 141 رنز بناکر حریف ٹیم کو 142 رنز کا ہدف دیا جس میں کپتان ظفر عباس کی شاندار ففٹی شامل تھی جس کے جواب میں تاجوال کی پوری ٹیم 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان ظفر عباس نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا اور اپنی ٹیم کو 60 رنز سے کامیابی دلوائی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں