گلیات میں سال نو کی پہلی برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا، علاقہ میں سردی کی شدت بڑھ گئی

ہفتہ 4 جنوری 2020 14:47

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2020ء) گلیات میں سال نو کی پہلی برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان احسن حمید کے مطابق جمعہ کی شام گلیات میں بر ف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، گلیات آنے والے سیاحوں کی سہولیات کیلئے سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ جی ڈی اے کے اہلکار برف باری میں پھنسنے والی گاڑیوں کیلئے مناسب نرخوں پر چین بھی فراہم کر رہے ہیں، مری روڈ سے برف ہٹانے کیلئے جی ڈی اے کی مشنری موقع پر موجود ہے، گلیات آنے والے سیاح جی ڈی اے اہلکاروں سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں