ایبٹ آباد،ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ اور سرچ اینڈ سویپ آپریشنز

اتوار 5 مئی 2024 15:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2024ء) ایبٹ آباد پولیس نےضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ اور سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئےگئے ۔ضلع بھر کے تھانہ جات کی حدود میں شاہراہوں، مارکیٹوں، انٹر چینجز ،حساس مقامات پرخصوصی ناکہ بندیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ایبٹ آباد کی ہدایت پر ایس ڈی پی اورز،ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج نے ناکہ بندی پوائنٹس پر چیکنگ کے عمل کی نگرانی کی۔

ڈی پی او نے اس حوالہ سےپولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ جنرل ہولڈ اپ میں چیکنگ کے دوران شہریوں کے ساتھ عزت و احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ مشکوک افراد،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ پرکڑی نظر رکھیں۔ناکہ بندیوں پر تعینات جملہ افسران الرٹ ہوکر ڈیوٹی کریں اورسکیورٹی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے دونوں اطراف کی آمدورفت پر نظر رکھیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں