ایبٹ آباد، بڑا ہوتر تا نورمنگ رابطہ سڑک شدید بارشوں کے باعث مکمل طور پر خراب ہوگئی

جمعرات 16 جنوری 2020 13:31

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2020ء) بڑا ہوتر تا نورمنگ چار کلومیٹر رابطہ سڑک شدید بارشوں کے باعث مکمل طور پر خراب ہوگئی تھیں۔ اہلیان نورمنگ نے متعدد بار اس سڑک کو بحال کرنے کیلئے حکومتی نمائندوں سے رابطہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ بڑا ہوتر نور مانگ رابطہ سٹرک نورمنگ گائوں کی واحد رابطہ سڑک ہے جس کی دوبارہ بحالی اشد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اہلیان نورمنگ نے اپنی مدد آپ کے تحت ماسٹر عبدالرزاق کی سرپرستی میں خورشید، پرویز، اذان اور سابق کونسلر میرداد سڑک نے دوبارہ بحالی کیلئے کام شروع کر رکھا ہے جو تقریباً اپنی مدد آپ کے تحت دو کلو میٹر بحال کردی گئی ہے جبکہ مزید دو کلومیٹر سڑک کی بحالی پر کام جاری ہے جو اہلیان نورمنگ کی عوام اور مخیرحضرات کے چندہ سے یہ سارا کام ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں