خیبر پختونخوا میں بارشوں اور ہوائوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، درجہ حرارت میں کمی آئے گی،محکمہ موسمیات

منگل 18 اکتوبر 2022 15:42

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2022ء) خیبر پختونخوا میں منگل کی رات سے بارشوں اور ہوائوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، بارشوں اور برفباری سے درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ہے، جمعہ تک یہ سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں برف باری کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے، محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد پی ڈی ایم اے نے بھی تیز بارشوں/برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیدی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بالائی اضلاع میں برفباری سے رابطہ سڑکوں بند ہو سکتی ہے، متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنائے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری سے درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ جمعہ کے روز تک وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کا امکان ہے، ضلعی انتظامیہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے بھی آگاہ کرے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں