ڈینگی لاورا کی افزائش کو روکنے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عارف والا

ہفتہ 18 مئی 2024 18:35

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف والا ملک فرازاحمد اعوان نے کہا کہ ڈینگی لاورا کی افزائش کو روکنے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں، ڈینگی لاروا کی افزائش کے مقامات کا سراغ لگا کر انکی کیمیکل ٹریٹمنٹ یقینی بنائی جائے جس سے انکی مزید افزائش کا سدباب کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ مانٹیرنگ کا عمل جاری رکھیں، انسدادڈینگی اقدامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں