اٹک، زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا اجلاس

جمعہ 31 مئی 2019 16:52

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں منعقد ہوا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اٹک چوہدری عبدالماجد نے اجلاس کی صدار ت کی ۔ اجلاس میںڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) اٹک اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (توسیع) کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع میں کسان پیکیج کے تحت جاری سکیموں کا جائزہ لیا گیااور ان پر عمل درآمد کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس کو تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (توسیع) نے اپنی اپنی تحصیلوں میں جاری کاموں پر بریفنگ دی اور ان کی موجودہ پوزیشن کے بارے میں بتایا گیا ۔ اے ڈی سی جی نے تمام متعلقہ افسران کو ان سکیموں کی فوری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے وافر مقدار میں فنڈز فراہم کررہی ہے اور کسانوں کی سہولت کے لئے انہیں مالی معاونت کے علاوہ ہر قسم کی فنی معاونت بھی فراہم کررہی ہے تاکہ کسانو ں کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جاسکے اور ملک کو خوراک کے معاملے میں خود کفیل بنایا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری ملک کی معیشت کا سب سے اہم فیکٹر ہے اور اس کی ترقی سے ہی ملکی ترقی جڑی ہوئی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم اس شعبہ سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ ملک خوشحال ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ تمام فیلڈ افسران کسانوں کی شکایات کا فوری ازالہ کریں ۔انہو ںنے کہا کہ حکومت جس طرح آبپاش رقبے میں اضافہ کے لئے پانی کے وسائل کی فراہمی کے لئے اسی فیصد سبسڈی فراہم کررہی ہے اور ٹنل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے بھی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ فیلڈ سٹاف اور افسران کسانوں کو اس بارے مکمل آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہر طرح معاونت اور راہنمائی بھی فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں