بندر کی طرح دیوار پر چڑھنے والا شخص

جمعرات 30 جولائی 2009 16:26

کرناٹکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جولائی ۔2009ء) اسپائیڈر مین نے دنیا بھر میں بچوں کو دیوانہ کررکھا تھا، لیکن اب بھارت کی ریاست کرناٹک میں ایک شخص نے بندر کی طرح دیواروں پر چڑھ کر لوگوں کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

مکی مین کے نام سے مشہور جوتی راجو بغیر کسی سہارے کے چترا درگا قلعے کی دیواروں پر چڑھ گئے۔ تئیس سالہ راجو نے بندروں سے متاثر ہو کر دیوار پر چڑھنے کے گر سیکھے۔ راجو کا کہنا ہے کہ وہ ایک موبائل کلب قایم کر کے بچوں میں اس فن کو منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے شعبے سے متعلق نت نئے گر سیکھنے کے لیئے راجو فارغ وقت میں جانوروں اور اسپائیڈر مین کی فلمیں دیکھتے ہیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں