اٹک،ٹیچرز حضرات کی فائلز مکمل ہونے پرمحکمانہ ڈیپارٹنمٹ پرومشن کر دی جائیگی،محکمہ ایجوکیشن

منگل 14 مئی 2024 20:20

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) ٹیچرز حضرات کی فائلز مکمل ہونے پرمحکمانہ ڈیپارٹنمٹ پرومشن کر دی جائے گی ،چار دی پی سی مکمل ہو چکی ہیں جن میں 62اساتذہ پوسٹوں پر جوائن نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ ایجوکیشن کے ترجمان کے مطابق محکمہ تعلیم ڈیپارٹمنٹ پرموشن اب تک چار ڈی پی سی کر ہو چکی ہے جن میں 410معلمین و معلمات کو ترقی دی گئی جن میں سے 225مر د اساتذہ اور 185خواتین اساتذہ کی ترقی شامل ہے مندرجہ بالا 410ترقی پانے والے اساتذہ میں سے 62اساتذہ آن لائن ایس آئی ایس پورٹل پر تاحال اپنی ترقی کی گئی پوسٹوں پر جوائن نہیں ہوئے جس کی وجہ کلیر وکیشن پوزیشن مرتب نہیں کی جا سکتی مختلف کیٹگری اساتذی کی پرموشن کی فائل تاحال مکمل نہیں ہوئی جس کی وجہ آمدہ ڈی پی سی میں دیر ہو رہی ہے جونہی ٹیچر حضرات کی فائلز مکمل ہو جائیں گی محکمانہ پروموش کے لیے میٹنگ منعقد کی جائے گی اور ڈی پی سی کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں