خواتین ہماری معاشی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، ڈپٹی کمشنراٹک

جمعرات 16 مئی 2024 19:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر اٹک راؤعاطف رضا نے کہا ہے کہ خواتین کی فلاح وبہبودان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارسارک وومن چیمبر آف کامرس کی صدرحنامنصب خان سےملاقات کےدوران کیا۔اس موقع وومن چیمبر آف کامرس اٹک کی عہدےداران،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ نوشین اسرار اور دیگرمتعلقہ افرادبھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

راؤعاطف رضانے اس موقع پر کہا کہ خواتین ہمارے ملک کی آبادی کا نصف ہیں اور ہماری معاشی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ خواتین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ڈی سی اٹک نے حنا منصب خان سے اٹک میں خواتین کے لیےبزنس سینٹرز کے قیام کےحوالے سےگفتگوکی تاکہ ضلع کی خواتین کوخود کفیل بنایا جا سکے۔حنامنصب خان نے اس موقع پر کہا کہ ضلع اٹک کی خواتین میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ضرورت اس امرکی ہےکہ سرکاری سرپرستی کے ذریعے ان کے فن کو جلا بخشی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں