ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کا اٹک کے ریسکیو دفاتر کا دورہ

ہفتہ 18 مئی 2024 18:17

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر فیصل محمود نے اٹک و حضرو کے ریسکیو دفاتر کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر علی حسین اور ریسکیو سیفٹی آفیسر حضرو منیب قریشی نے اپنے دفاتر میں ڈاکٹر فیصل کا والہانہ استقبال کیا، ریسکیو اہلکاروں کے چاق وچوپند دستے نے سلامی پیش کی۔ریجنلایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو آفیسرز ، ریسکیو سٹاف اور ٹی ایم اے فائر سٹاف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ریسکیو سٹاف کاٹرن آوٹ اورڈسپلن چیک کیااوران کی خدمات اور کام کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ دفاتر کی بلڈنگ، سٹورز اور ایمرجنسی وہیکلز بھی چیک کیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے ریسکیو کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ریجنل ایمرجینسی آفیسر نے ریسکیو سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی نیکی اور اجر عظیم ہے اس لیے ریسکیو اہلکار دلجمعی کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کریں کیونکہ یہ فرائض کے ساتھ ساتھ ایک عبادت بھی ہے اور جوش و جذبہ کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت اپنی تیاری کو مکمل رکھیں تاکہ ہم عوام کو بہتر طور پر سہولیات فراہم کر سکیں۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں