ضلعی انتظامیہ مریضو ں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراٹک

ہفتہ 18 مئی 2024 18:19

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مریضو ں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ اسفندیار بخاری ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا۔ان کے ہمراہ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اے ڈی سی جی نے ہسپتال کے مختلف وارڈ ز،ٹراما سینٹر، فارمیسی اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال کے انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔ہسپتال کے انتظامی افسران نے انہیں مختلف امور کے متعلق تفصیلی بر یفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اٹک انیل سعید نے دورے کے دوران کہا کہ گورنمنٹ اسفندیار بخاری ہسپتال ضلع کا سب سے بڑا ہسپتال ہے جہاں مریضوں کا رش ہمہ وقت ہو تا ہے مگر میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی سعی کرتاہے جو قابل تحسین ہے۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں