عوام کو محفوظ سفر اور بس سٹینڈز پر سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنراٹک

بدھ 22 مئی 2024 17:06

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنروچیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا ہے کہ عوام کو محفوظ سفر اور بس سٹینڈز پر سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارڈی سی آفس اٹک میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک سردار ظہیر احمد خان،سی ای او ایجوکیشن ساجدہ مختار،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسماعیل،ضلعی ایمرجنسی افیسر علی حسین اوردیگرمتعلقہ افراد بھی موجودتھے۔

سیکرٹری آر ٹی اے سردار ظہیر احمد خان نےڈپٹی کمشنر اور دیگر شرکاء کو ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا اورانہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرچالان،ایف آئی آرز اوردیگر متعلقہ معاملات کے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے بس اڈوں پرعوامی سہولیات کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں