جنڈ کے قریب ٹرین کی 3 بوگیاں پل سے نیچے جا گریں، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

بدھ 11 اکتوبر 2006 17:22

جنڈ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11اکتوبر2006) کراچی سے پشاور جانے والی مال گاڑی کی تین بوگیاں پل سے نیچے گر گئیں، اٹک تا جنڈ ریلوے ٹریک مزید ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی مال گاڑی کی تین بوگیاں جھلا ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ریلوے پل سے گزرتے ہوئے نیچے گر گئیں جس کی وجہ سے تمام ریلوے ٹریک اٹک سے بسال تک بلاک ہو گیا۔

تمام مسافر ٹرینوں کی آمدورفت رک گئی ہے جبکہ کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس براستہ بسال، فتح جنگ، گولڑہ اٹک پہنچی جبکہ اسی طرح ماڑی انڈس مسافر ٹرین بھی اٹک پہنچی۔ راولپنڈی سے ملتان جانے والی تحصیل ایکسپریس اٹک سے کینسل کر کے براستہ فتح جنگ بسال بھیجا گیا ہے جبکہ اٹک سے جنڈ جانے والی شٹل ٹرین کو بند کر دیا گیا ہے حادثہ کے سلسلہ میں اٹک ریلوے اسٹیشن کے اسٹیشن ماسٹر مالک اعجاز انور نے ”آئی این پی“ کو بتایا کہ ابھی تک اٹک، بسال ٹریک کو بحال کرنے میں ریولے کے ملازمین بھر پور کوشش کر رہے ہیں اور امید ہے کہ آج شام کو ریلوے ٹریک بحال ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اٹک جنڈ سیٹشن پر آئے اور ریلوے کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن ریولے کے اعلیٰ حکام ذرا بھر نورٹس نہیں لیتے جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ کوئی بڑا جانی حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں